Yeh Mana Ke Tum Dilruba

یہ مانا کہ تم دلربا نازنیں ہو

یہ مانا کہ تم دلربا نازنیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو
یہ سچ ہے کہ سارے جہاں سے حسیں ہو
یہ سچ ہے کہ سارے جہاں سے حسیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو

مناسب نہیں حسن پر ناز کرنا
بہاروں پہ آتی ہے اک دن خزاں بھی
نشہ ہے جوانی کا، لیکن یہ سوچو
زمیں چومتا ہے کبھی آسماں بھی

کلی سے بھی نازک ہو، تم مہ جبیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو
یہ مانا کہ تم دلربا نازنیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو

محبت کا انداز ہے یہ بھی شاید
نگاہیں ملا کر نگاہیں چرانا
جہاں کے لبوں پر نہ آ جائے اک دن
ہماری کہانی، تمھارا فسانہ

بہت خوبصورت، بہت دل نشیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو
یہ مانا کہ تم دلربا نازنیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو
یہ سچ ہے کہ سارے جہاں سے حسیں ہو
مگر، بندہ پرور، خدا تو نہیں ہو



Credits
Writer(s): Masood Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link