Mera Khayal Ho

مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو
مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو
مِری نگاہِ تمنا کی جستجو تم ہو
مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو
مِری نگاہِ تمنا کی جستجو تم ہو
مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو

تم بہاروں کا تبسم ہو، اجالے کی کرن
میرے ارمانوں کی دنیا ہے تمھی سے روشن
ہاں، جانے کیا تم نے کیا ہے مِرے دل پر جادو
پیار کا گیت بنی جاتی ہے ہر اک دھڑکن

حسین خواب ہے یا میرے روبرو تم ہو
حسین خواب ہے یا میرے روبرو تم ہو
مِری نگاہِ تمنا کی جستجو تم ہو
مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو

مِرے رنگین خیالوں نے تراشا ہے جسے
تم وہی حسن کا جلوہ ہو، وہی صورت ہو
ہاں، مِرے سانسوں میں بسی رہتی ہے خوشبو جس کی
تم وہی پیار کا نغمہ ہو، وہی جنت ہو

مجھے تلاش تھی جس کی وہ ہُو بہ ہُو تم ہو
مجھے تلاش تھی جس کی وہ ہُو بہ ہُو تم ہو
مِری نگاہِ تمنا کی جستجو تم ہو
مِرا خیال ہو تم، میری آرزو تم ہو



Credits
Writer(s): Masood Rana
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link