Chand Ke Saath

چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
کتنے غم تھے جو تِرے غم کے بہانے نکلے
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
چاند کے ساتھ...

ہجر کی چوٹ عجب سنگ شکن ہوتی ہے
ہجر کی چوٹ عجب سنگ شکن ہوتی ہے

دل کی بے فیض زمینوں سے خزانے نکلے
کتنے غم تھے جو تِرے غم کے بہانے نکلے
چاند کے ساتھ...

عمر گزری ہے شبِ تار میں آنکھیں ملتے
عمر گزری ہے شبِ تار میں آنکھیں ملتے

کس افق سے میرا خورشید نہ جانے نکلے
کتنے غم تھے جو تِرے غم کے بہانے نکلے
چاند کے ساتھ...

دشتِ تنہائی ہجراں میں کھڑا سوچتا ہوں
دشتِ تنہائی ہجراں میں کھڑا سوچتا ہوں

ہائے، کیا لوگ مِرا ساتھ نبھانے نکلے
کتنے غم تھے جو تِرے غم کے بہانے نکلے
چاند کے ساتھ کئی درد پرانے نکلے
چاند کے ساتھ...



Credits
Writer(s): Amjad Islam Amjad, Mohsin Raza
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link