Kis Tarah Jan-e-Wafa (From "Bharoosa")

کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟
گر اجازت ہو تو جی بھر کے تجھے پیار کروں
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟

تُو نے شرما کے سمٹنے کی ادا پائی ہے
میرا دل ایسی اداؤں کا تمنائی ہے

کیوں نہ پھر میں تِرے شرمانے پہ اصرار کروں
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟

تیری نظریں جھکی پلکوں میں چھپی رہتی ہیں
پھر بھی میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ کیا کہتی ہیں

یہ جو کہتی ہیں وہ اقرار میں سو بار کروں
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟

تجھ کو پہلو میں لیے مست فضاؤں میں چلوں
گنگناتی ہوئی، لہراتی گھٹاؤں میں چلوں

اِن بہاروں میں بٹھا کر تِرا دیدار کروں
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟
گر اجازت ہو تو جی بھر کے تجھے پیار کروں
کس طرح، جانِ وفا، شوق کا اظہار کروں؟



Credits
Writer(s): Nahid Akhtar
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link