Mile Do Sathi (From "Ambar")

ملے دو ساتھی، کھلی دو کلیاں
دیوانہ دل ہے، دیوانہ موسم
نہ دیکھے دھرتی، نہ دیکھے امبر
چلو کھو جائیں وہیں پہ تم ہم

اک دوجے کے، آو، ہو جائیں پیار میں
آج ایسے ہم تم کھو جائیں پیار میں
موسم ہے البیلا، البیلا ہے سماں
ایسی بہاریں، ارے، آتی ہیں کہاں

کھلی ہیں کلیاں، سجی ہیں گلیاں، بہار کا ہے سماں

بہاریں (آئیں)، بہاریں (جائیں)
نہ دیکھو ٹوٹے ہمارا سنگم

لہراتی، اٹھلاتی، یہ گاتی وادیاں
زلفوں کی طرح یہ بل کھاتی وادیاں
یہیں پہ بنا لیں اک ایسا آشیاں
آ نہ پائے جس پہ بھولے سے بھی خزاں

ہوائیں گائیں، فضائیں گائیں، یہ گائے سارا سماں

کبھی ہو (پنچم)، کبھی ہو (مدھم)
کبھی نہ ٹوٹے وفا کی سرگم

ملے دو ساتھی، کھلی دو کلیاں
دیوانہ دل ہے، دیوانہ موسم



Credits
Writer(s): Tasleem Faazli, Robin Ghosh
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link