Ek Bar Hi

اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟
گر حرفِ غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟

ایسے ہی اگر مونس و غم خوار ہو میرے
ایسے ہی اگر مونس و غم خوار ہو میرے

یارو، مجھے مرنے کی دعا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟

اب شدتِ غم سے مِرا دم گھٹنے لگا ہے
اب شدتِ غم سے مِرا دم گھٹنے لگا ہے

تم ریشمی زلفوں کی ہوا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟

موتی ہوں تو پھر سوزنِ مژگاں سے پرو لو
موتی ہوں تو پھر سوزنِ مژگاں سے پرو لو

آنسو ہوں تو دامن پہ گرا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟

سایہ ہوں تو پھر ساتھ نہ رکھنے کا سبب کیا
سایہ ہوں تو پھر ساتھ نہ رکھنے کا سبب کیا

پتھر ہوں تو رستے سے ہٹا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے سزا کیوں نہیں دیتے؟
گر حرفِ غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے؟
اک بار ہی جی بھر کے...



Credits
Writer(s): Rashid Khan, Murtiza Barlas
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link