Raat Hogai Jawan (from "Sabira")

رات ہو گئی جواں
نغمہ بن کے آ گئیں
لب پہ دل کی داستاں
رات ہو گئی جواں

رات ہو گئی جواں
نغمہ بن کے آ گئیں
لب پہ دل کی داستاں
رات ہو گئی جواں

دل میں دھڑکنیں لیے
لب پہ مسکراہٹیں
سن رہے ہیں دیر سے
ہم کسی کی آہٹیں

شوقِ انتظار کی
ہر نظر ہے ترجماں
پھیکا پھیکا ہے سماں
رات ہو گئی جواں

زندگی کے پاس ہے
زندگی کی ہر خوشی
ہے نظر کے سامنے
روشنی ہی روشنی

پیار کے جہان پر
ہے بہشت کا گماں
مانگ میں ہے کہکشاں
رات ہو گئی جواں

اس طرح نصیب سے
دل ہیں دو ملے ہوئے
آرزو کے باغ میں
پھول ہیں کھلے ہوئے

گود میں بہار کی
جھولتا ہے آشیاں
جل نہ جائے آسماں
رات ہو گئی جواں

اے بہارِ زندگی
تُو مِرا نصیب ہے
کیا بتاؤں، تُو مِرے
کس قدر قریب ہے

فاصلہ کوئی نہیں
دو دلوں کے درمیاں
جسم دو ہیں، ایک جاں
رات ہو گئی جواں

رات ہو گئی جواں
نغمہ بن کے آ گئیں
لب پہ دل کی داستاں
رات ہو گئی جواں



Credits
Writer(s): Safdar, Tufail Hoshiarpuri
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link