Ponch Le Ansoo (from "Parakh")

کس کی یاد میں، میری بہنا، بھیگ گئے تیرے نین؟
جب تک آنکھوں میں آنسو ہیں، رہوں گا میں بے چین

پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
آنسو نہیں یہ موتی ہیں

جن کے بھائی سلامت ہوں
وہ بہنیں کب روتی ہیں

پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
پونچھ لے آنسو...

عمر ہے یہ ہنسنے گانے کی
پلکوں پہ آنسو نہ سجا
بھائی کہہ کے، میری بہنا
لب پہ کوئی بات تو لا

بھائی حقیقت کر دیتے ہیں
پہنیں جو سپنے پروتی ہیں

پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
پونچھ لے آنسو...

دھول ہوں میں راہوں کی، لیکن
بھائی تو، بہنا، تیرا ہوں
اس محفل میں پتھر بن کے
کب تک میں خاموش رہوں

پتھر بھی رونے لگتے ہیں
جب جب بہنیں روتی ہیں

پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
آنسو نہیں یہ موتی ہیں

جن کے بھائی سلامت ہوں
وہ بہنیں کب روتی ہیں

پونچھ لے آنسو ان آنکھوں سے
پونچھ لے آنسو...



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link