Muhabbat Zindagi Hai (From "Tum Salamat Raho")

محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمھیں ہو بندگی میری، تمھیں میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے...

تمھارے پیار نے دل میں امنگوں کو جگایا ہے
تمھارے پیار نے دل میں امنگوں کو جگایا ہے
تمھاری مسکراہٹ نے مجھے جینا سکھایا ہے

نہ ہو تقدیر پہ کیوں ناز جب اِتنی عنایت ہو
تمھیں ہو بندگی میری، تمھیں میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے...

نہیں اب کوئی بھی ارماں میرے دل میں تمھیں پا کر
نہیں اب کوئی بھی ارماں میرے دل میں تمھیں پا کر
میں یہ اقرار کرتی ہوں محبت کی قسم کھا کر

کہ میرے واسطے تم ہی زمانے بھر کی دولت ہو
تمھیں ہو بندگی میری، تمھیں میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے...

تمھارے پیار کی خوشبو رچی ہے میری سانسوں میں
تمھارے پیار کی خوشبو رچی ہے میری سانسوں میں
تمھاری آرزو اب تک سجی ہے میری آنکھوں میں

ہمیشہ کی طرح تم آج بھی اِس دل کی راحت ہو
تمھیں ہو بندگی میری، تمھیں میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
تمھیں ہو بندگی میری، تمھیں میری عبادت ہو
محبت زندگی ہے اور تم میری محبت ہو
محبت زندگی ہے...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link