Zindagi Ko Na Banalein Wo Saza

زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد
حوصلہ دینا اُنھیں، میرے خدا، میرے بعد
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد

کون گھونگھٹ کو اٹھائے گا ستم گر کہہ کے؟
کون گھونگھٹ کو اٹھائے گا ستم گر کہہ کے؟

اور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد؟
اور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد؟
حوصلہ دینا اُنھیں، میرے خدا، میرے بعد
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد

ہاتھ اٹھتے ہوئے اُن کے نہ کوئی دیکھے گا
ہاتھ اٹھتے ہوئے اُن کے نہ کوئی دیکھے گا

کس کے آنے کی کریں گے وہ دعا میرے بعد؟
کس کے آنے کی کریں گے وہ دعا میرے بعد؟
حوصلہ دینا اُنھیں، میرے خدا، میرے بعد
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد

پھر محبت کی زمانے میں نہ پرسش ہوگی
پھر محبت کی زمانے میں نہ پرسش ہوگی

روئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
روئے گی سسکیاں لے لے کے وفا میرے بعد
حوصلہ دینا اُنھیں، میرے خدا، میرے بعد
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد



Credits
Writer(s): Hakim Nasir, Ahmed Niaz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link