Wo To Na Mil Sakey Hamein Ruswaiyan Mileen

وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں
لیکن ہمارے عشق کو رعنائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں

آنکھوں میں اُن کی ڈوب کے دیکھا ہے بارہا
آنکھوں میں اُن کی ڈوب کے دیکھا ہے بارہا

جن کی تھی آرزو، نہ وہ گہرائیاں ملیں
لیکن ہمارے عشق کو رعنائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں

آئے تھے وہ نظر تو مجھے شاخِ گل کے پاس
آئے تھے وہ نظر تو مجھے شاخِ گل کے پاس

دیکھا قریب جا کے تو پرچھائیاں ملیں
لیکن ہمارے عشق کو رعنائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں

جو حرفِ آرزو تھا وہ لب تک نہ آ سکا
جو حرفِ آرزو تھا وہ لب تک نہ آ سکا

ملنے کو بارہا ہمیں تنہائیاں ملیں
لیکن ہمارے عشق کو رعنائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں، رسوائیاں ملیں
لیکن ہمارے عشق کو رعنائیاں ملیں
وہ تو نہ مل سکے ہمیں...



Credits
Writer(s): Hakim Nasir, Ahmed Niaz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link