Yeh Dhoop Kinar

یہ دھوپ کنارا

یہ دھوپ کنارا شام ڈھلے
ملتے ہیں دونوں وقت جہاں
جو رات نہ دن، جو آج نہ کل
جو رات نہ دن، جو آج نہ کل، جو آج نہ کل
پل بھر کو امر، پل بھر میں دھواں
یہ دھوپ کنارا
یہ دھوپ کنارا شام ڈھلے

اِس دھوپ کنارے پل دو پل
ہونٹوں کی لپک
بانہوں کی کھنک
ہونٹوں کی لپک
یہ میل ہمارا، یہ میل ہمارا
پل بھر کو امر، پل بھر میں دھواں
یہ میل ہمارا
یہ میل ہمارا جھوٹ نہ سچ

جب تیری سمندر آنکھوں میں
اِس شام کا سورج ڈوبے گا
سکھ سوئیں گے گھر در والے
اور راہی اپنی رہ لے گا
اور راہی اپنی رہ لے گا
پل بھر کو امر، پل بھر میں دھواں
یہ دھوپ کنارا

یہ دھوپ کنارا شام ڈھلے



Credits
Writer(s): Noor Jehan, Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link