Dil Mein Ab Yun

دل میں اب یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
دل میں اب یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں

رقصِ مے تیز کرو، ساز کی لَے تیز کرو
رقصِ مے تیز کرو، ساز کی لَے تیز کرو

سُوئے مے خانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں
سُوئے مے خانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں
دل میں اب یوں تیرے...

"اور کچھ دیر نہ گزرے،" شبِ فرقت سے کہو
"اور کچھ دیر نہ گزرے،" شبِ فرقت سے کہو

دل بھی کم دُکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں
دل بھی کم دُکھتا ہے، وہ یاد بھی کم آتے ہیں
دل میں اب یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں

کچھ ہمیں کو نہیں احسان اٹھانے کا دماغ
کچھ ہمیں کو نہیں احسان اٹھانے کا دماغ

وہ تو جب آتے ہیں، مائل بہ کرم آتے ہیں
وہ تو جب آتے ہیں، مائل بہ کرم آتے ہیں
دل میں اب یوں تیرے بھولے ہوئے غم آتے ہیں



Credits
Writer(s): Faiz Ahmed Faiz
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link