Tumhein Dekhun

تمھیں دیکھوں تمھارے چاہنے والوں کی محفل میں
محبت کی قسم، اتنی کہاں طاقت مِرے دل میں
تمھیں دیکھوں...

مبارک ہو تمھیں یہ شام، یہ ہنگامہ آرائی
مجھے محسوس ہوتی ہے بھری محفل میں تنہائی
بھری محفل میں تنہائی

بھلا کیسے میں کھو جاؤں کسی رنگین محفل میں
محبت کی قسم، اتنی کہاں طاقت مِرے دل میں
تمھیں دیکھوں...

اجالا تم سمجھ بیٹھے ہو چمکیلے اندھیرے کو
خود اپنا ہم سفر تم نے بنایا ہے لٹیرے کو
بنایا ہے لٹیرے کو

تمھیں لٹتے ہوئے دیکھوں تمناؤں کی منزل میں
محبت کی قسم، اتنی کہاں طاقت مِرے دل میں
تمھیں دیکھوں...

محبت پھول ہے اور پھول شعلوں میں نہیں کھلتا
جو طوفانوں میں گھر جائے اسے ساحل نہیں ملتا
اسے ساحل نہیں ملتا

خوشی سے میں بھی اپنا لوں کسی طوفاں کو ساحل میں
محبت کی قسم، اتنی کہاں طاقت مِرے دل میں
تمھیں دیکھوں...



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link