Mayoos Kabhi Hota Nahin (From "Gun Man")

مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے
مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے

مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے
مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے

مچھلی کا پیٹ بن گیا انسان کا سایہ
مچھلی کا پیٹ بن گیا انسان کا سایہ
اس بے نیاز ذات نے یونس کو بچایا
اس بے نیاز ذات نے یونس کو بچایا
جب آتشِ نمرود کا بازار گرم تھا
جب آتشِ نمرود کا بازار گرم تھا
اس کے کرم نے آگ کو گلزار بنایا

وہ دور ہے کب، دل میں تیرے گوشہ نشیں ہے
وہ دور ہے کب، دل میں تیرے گوشہ نشیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے

مشکل میں جب نہ آیا نظر کوئی سہارا
مشکل میں جب نہ آیا نظر کوئی سہارا
موسیٰ نے آنکھیں بند کیں، مولا کو پکارا
موسیٰ نے آنکھیں بند کیں، مولا کو پکارا
آگے تھا نیل، پیچھے تھیں فرعون کی فوجیں
آگے تھا نیل، پیچھے تھیں فرعون کی فوجیں
کس نے بنایا نیل کی موجوں کو کنارہ؟

اتنا کریم رہنما سوچو تو کہیں ہے
اتنا کریم رہنما سوچو تو کہیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے

حالات سے ایمان کو تولا نہیں کرتے
حالات سے ایمان کو تولا نہیں کرتے
اللہ کے بندے کبھی شکوہ نہیں کرتے
اللہ کے بندے کبھی شکوہ نہیں کرتے
یہ رسم سکھائی ہے حسین ابنِ علی نے
یہ رسم سکھائی ہے حسین ابنِ علی نے
سر سجدے میں ہو، تیروں کو دیکھا نہیں کرتے

سجدوں سے جو روشن ہو وہ مومن کی جبیں ہے
سجدوں سے جو روشن ہو وہ مومن کی جبیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے

مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے
مایوس کبھی ہوتا نہیں جس کو یقیں ہے

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے
اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے



Credits
Writer(s): Khawaja Pervez, Tafo
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link