Tu Mere Sath Sath Rahe (From "Dehlez")

تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو
تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو
اب ختم اپنے پیار کا یہ سلسلہ نہ ہو

جتنا کہ روح اور بدن میں ہے فاصلہ
جتنا کہ روح اور بدن میں ہے فاصلہ
اتنا بھی اپنے بیچ میں اب فاصلہ نہ ہو
تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو

اس دل کو تُو نے آج دھڑکنا سکھا دیا
مجھ کو بھی تُو نے پیار کا مجرم بنا دیا
اس دل کو تُو نے آج دھڑکنا سکھا دیا
مجھ کو بھی تُو نے پیار کا مجرم بنا دیا

جب تک جیوں میں بانہوں کی زنجیر میں رہوں
جب تک جیوں میں بانہوں کی زنجیر میں رہوں
زنجیر توڑنے کا کبھی حوصلہ نہ ہو

تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو

تجھ کو ہوا چھوئے یہ گوارا نہیں مجھے
تُو میری زندگی ہے، کوئی چاہے کیوں تجھے
تجھ کو ہوا چھوئے یہ گوارا نہیں مجھے
تُو میری زندگی ہے، کوئی چاہے کیوں تجھے

یہ آرزو ہے، تجھ کو چھپا کے وہاں رکھوں
یہ آرزو ہے، تجھ کو چھپا کے وہاں رکھوں
میرے سوا جہاں پہ کوئی دوسرا نہ ہو

تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو
تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو
اب ختم اپنے پیار کا یہ سلسلہ نہ ہو
تُو میرے ساتھ ساتھ رہے، تُو جدا نہ ہو، تُو جدا نہ ہو



Credits
Writer(s): Tassilo Ippenberger, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link