Aye Dil Kisi Ki Yaad (From "Ik Tera Sahara")

اے دل، کسی کی یاد میں
ہوتا ہے بے قرار کیوں؟
جس نے بھلا دیا تجھے
اُس کا ہے انتظار کیوں؟

وہ نہ ملے گا اب تجھے
جس کی تجھے تلاش ہے
راہوں میں آج بے کفن
تیری وفا کی لاش ہے

یہ تو ذرا بتا مجھے
تُو نے کیا تھا پیار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں
ہوتا ہے بے قرار کیوں؟

آنسو جو ہیں رکے ہوئے
ہنس کے اِنھیں بہا بھی دے
جتنے ہیں داغ پیار کے
رو کر اِنھیں مٹا بھی دے

تُو نے ہے پھر بنا لیا
غم کو گلے کا ہار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں
ہوتا ہے بے قرار کیوں؟

آئے گی تجھ میں روشنی
اب نہ کسی کے نام سے
تُو وہ دیا ہے، میرے دل
جو کہ بجھا ہو شام سے

پھوٹے گی پھر کوئی کرن
تجھ کو ہے اعتبار کیوں؟
اے دل، کسی کی یاد میں
ہوتا ہے بے قرار کیوں؟
جس نے بھلا دیا تجھے
اُس کا ہے انتظار کیوں؟



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, Mater Anayat Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link