Agar Ay Naseem Sehar

اگر اے نسیم سحر تیرا
ہو گزر دیار حجاز میں

میری چشم تر کا سلام کہنا
حضورِ بندہ نواز میں
میری چشم تر کا سلام کہنا
حضورِ بندہ نواز میں

تمہیں حد عقل نہ پا سکی
فقط اتنا حال بتا سکی
تمہیں حد عقل نہ پا سکی
فقط اتنا حال بتا سکی

کہ تم ایک جلوے راز تھے
جو عیاں تھا رنگ مجاز میں
کہ تم ایک جلوے راز تھے
جو عیاں تھا رنگ مجاز میں

عجب اک سرور سا چھا گیا
میری روح و دل میں سما گیا
عجب اک سرور سا چھا گیا
میری روح و دل میں سما گیا

تیرا نام ناز سے آ گیا
میرے لب پہ جب بھی نماز میں
تیرا نام ناز سے آ گیا
میرے لب پہ جب بھی نماز میں

نہ جہاں میں راحت جاں ملی
نہ متاعِ امن و اماں ملی
نہ جہاں میں راحت جاں ملی
نہ متاعِ امن و اماں ملی

جو دوائے درد نہاں ملی
تو ملی بہشت حجاز میں
جو دوائے درد نہاں ملی
تو ملی بہشت حجاز میں

اگر اے نسیم سحر تیرا
ہو گزر دیار حجاز میں
میری چشم تر کا سلام کہنا
حضورِ بندہ نواز میں
اگر اے نسیم سحر تیرا
ہو گزر دیار حجاز میں



Credits
Writer(s): Hamdan Asad, Khalid Khan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link