Sitaron Ko Na Neend

نظاروں نے بھری آہیں، ستاروں کو نہ نیند آئی
جو ہم تڑپے تو دنیا میں ہزاروں کو نہ نیند آئی
نظاروں نے بھری آہیں...

جنھیں سمجھے تھے ہم جانِ تمنا وہ نہیں آئے
جنھیں سمجھے تھے ہم جانِ تمنا وہ نہیں آئے

کسے بتلائیں، کیوں ہم بے قراروں کو نہ نیند آئی
نظاروں نے بھری آہیں...

ہر اک آہٹ پہ سوچا ہے کہ شاید اب وہ آ جائیں
ہر اک آہٹ پہ سوچا ہے کہ شاید اب وہ آ جائیں

اسی دھوکے میں اب تک غم کے ماروں کو نہ نیند آئی
نظاروں نے بھری آہیں...

سنا ہے، نیند آ جاتی ہے کانٹوں پر بھی انساں کو
سنا ہے، نیند آ جاتی ہے کانٹوں پر بھی انساں کو

تو پھر کیوں آج ہم فرقت کے ماروں کو نہ نیند آئی
نظاروں نے بھری آہیں، ستاروں کو نہ نیند آئی



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link