Jeevan Kya Hai (from"Mehrbani")

جیون کیا ہے، آتے جاتے سانسوں کا افسانہ ہے

اس دنیا کی بھیڑ میں اک دن سب کو ہی کھو جانا ہے

یہ جیون ہے اس کی امانت
جب چاہے لے سکتا ہے
یہ جیون ہے اس کی امانت
جب چاہے لے سکتا ہے
پونچھ کے ان آنکھوں کے آنسو
خوشیاں بھی دے سکتا ہے

دکھ بھی ہمیشہ رہتا نہیں
سکھ بھی ہمیشہ رہتا نہیں
صبح آئے، رات جائے، یہ دستور پرانا ہے

اس دنیا کی بھیڑ میں اک دن سب کو ہی کھو جانا ہے
جیون کیا ہے، آتے جاتے سانسوں کا افسانہ ہے

جینے کی خاطر کرتا ہے
کیا کیا کچھ انسان یہاں
جینے کی خاطر کرتا ہے
کیا کیا کچھ انسان یہاں
یہ دنیا ہے ایک سرائے
ہم سب ہیں مہمان یہاں

کوئی بھی اک پل تیرا نہیں
کوئی بھی اک پل میرا نہیں
لمحہ لمحہ زندگی کا اس کا ہی نذرانہ ہے

اس دنیا کی بھیڑ میں اک دن سب کو ہی کھو جانا ہے
جیون کیا ہے، آتے جاتے سانسوں کا افسانہ ہے
اس دنیا کی بھیڑ میں اک دن سب کو ہی کھو جانا ہے
جیون کیا ہے، آتے جاتے سانسوں کا افسانہ ہے

Credits
Writer(s): Masroor Anwar, M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link