Ae Jazba-E-Dil Gar Main Chahon

اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے

منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں...

اے دل کی خلش، چل یوں ہی سہی، چلتا تو ہوں ان کی محفل میں

اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
اس وقت مجھے چونکا دینا جب رنگ پہ محفل آ جائے
اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں...

اے رہبر کامل، چلنے کو تیار تو ہوں پر یاد رہے

اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
اس وقت مجھے بھٹکا دینا جب سامنے منزل آ جائے
اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں...

ہاں، یاد مجھے تم کر لینا، آواز مجھے تم دے لینا

اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
اس راہ محبت میں کوئی درپیش جو مشکل آ جائے
اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں...

اب کیوں ڈھونڈوں وہ چشم کرم؟ ہونے دے ستم بالائے ستم

میں چاہتا ہوں، اے جذبۂ غم، مشکل پس مشکل آ جائے
میں چاہتا ہوں، اے جذبۂ غم، مشکل پس مشکل آ جائے

اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائے
منزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے

اے جذبۂ دل، گر میں چاہوں...

Credits
Writer(s): Khalil Ahmed, Behzad Luckhnavi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link