Teri Tasweer Kya Banaye (From "Shama Aur Parwana")

تیری تصویر کیا بنائے کوئی
تیری تصویر کیا بنائے کوئی
جو چھلکتے ہیں تیرے ہونٹوں سے
جو چھلکتے ہیں تیرے ہونٹوں سے
رنگ ایسے کہاں سے لائے کوئی؟
تیری تصویر کیا بنائے کوئی

تیری زلفوں میں وہ اندھیرا ہے
جو تصور میں آ نہیں سکتا
تیری زلفوں میں وہ اندھیرا ہے
جو تصور میں آ نہیں سکتا
تیری آنکھوں میں جو قیامت ہے
دیکھتا ہوں، دکھا نہیں سکتا

کیا نظر سے نظر ملائے کوئی
تیری تصویر کیا بنائے کوئی

قید ہوتا نہیں لکیروں میں
تیری آنکھوں کا بولتا جادو
قید ہوتا نہیں لکیروں میں
تیری آنکھوں کا بولتا جادو
بازوؤں میں تلا ہوا نغمہ
گیسوؤں میں رچی ہوئی خوشبو

کس طرح رنگ میں دکھائے کوئی؟
تیری تصویر کیا بنائے کوئی
جو چھلکتے ہیں تیرے ہونٹوں سے
جو چھلکتے ہیں تیرے ہونٹوں سے
رنگ ایسے کہاں سے لائے کوئی؟
تیری تصویر کیا بنائے کوئی



Credits
Writer(s): Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link