Pyar Ko Jurm (From "Shama Aur Parwana")

پیار کو جرم سمجھتی ہے اگر یہ دنیا
ہم بھی اِس جرم کو دہرائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے

دل تو کیا چیز ہے ہم پیار میں، اے جانِ وفا
جاں بھی دینے سے نہ گھبرائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے

پیار کے پاؤں میں مجبوری کی زنجیر سہی
پیار کے پاؤں میں مجبوری کی زنجیر سہی
پیار کو کوئی مگر قید نہیں کر سکتا
پیار سچا ہو تو دنیا سے نہیں ڈر سکتا

ہم زمانے کو یہ بتلائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے

پیار کو جرم سمجھتی ہے اگر یہ دنیا
ہم بھی اِس جرم کو دہرائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے

سانس کے ساتھ ہے اب رشتۂ الفت اپنا
سانس کے ساتھ ہے اب رشتۂ الفت اپنا
ٹوٹ سکتا نہیں الفت کا یہ پیمانِ وفا
ہم جہاں کے لیے بن جائیں گے عنوانِ وفا

اک نئی راہ کو اپنائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے

پیار کو جرم سمجھتی ہے اگر یہ دنیا
ہم بھی اِس جرم کو دہرائیں گے
پیار کرتے ہوئے مر جائیں گے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link