Dil Teri Yaad Men (From "Shama Aur Parwana")

چھوٹا ہے تیرا ساتھ تو دنیا بھی چھوٹ جا
ٹوٹا ہے دل تو سانس کا رشتہ بھی ٹوٹ جا

دل تیری یاد میں جب بھی گھبرائے گا
کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا؟
دل تیری یاد میں...

ساتھ گزری ہوئی ہر خوشی کی قسم
اے میرے ہم سفر، تیرے جانے کا غم
اے میرے ہم سفر، تیرے جانے کا غم

نقش بن کر میرے دل پہ رہ جائے گا
کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا؟
دل تیری یاد میں...

سنگ دل ہے جہاں، پیار مجبور ہے
دیکھ تو زندگی کتنی بے نور ہے
دیکھ تو زندگی کتنی بے نور ہے

بن تیرے کس طرح مجھ کو چین آئے گا؟
کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا؟
دل تیری یاد میں جب بھی گھبرائے گا
کون یادوں کو زنجیر پہنائے گا؟
دل تیری یاد میں...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link