Gulshan Mein Baharan Hai (From "Badal Gaya Insan")

گلشن میں بہاراں ہے...
گلشن میں بہاراں ہے آپ کے دم سے ہی
اِس دل میں چراغاں ہے آپ کے دم سے ہی
اِس دل میں چراغاں ہے...

میں لاج غریبوں کی...
میں لاج غریبوں کی، چاند کو چھو بیٹھی
ہے بات نصیبوں کی، چاند کو چھو بیٹھی
ہے بات نصیبوں کی...

تُو سرخی گلابوں کی...
تُو سرخی گلابوں کی، حسن کی ملکہ ہو
شہزادی ہو خوابوں کی، حسن کی ملکہ ہو
شہزادی ہو خوابوں کی...

اف توبہ، کہاں جاؤں
اف توبہ، کہاں جاؤں
اِتنا حسیں نہ کہو، مغرور نہ ہو جاؤں
اِتنا حسیں نہ کہو، مغرور نہ ہو جاؤں

ٹھہرو، نہ ابھی جانا
ٹھہرو، نہ ابھی جانا
رخ سے ہٹا کے آنچل ذرا چاند کو شرمانا
رخ سے ہٹا کے آنچل ذرا چاند کو شرمانا

چھوڑو، ہمیں جانے دو
چھوڑو، ہمیں جانے دو
دنیا کی نظروں سے دامن کو بچانے دو
دنیا کی نظروں سے دامن کو بچانے دو

کچھ دیر تو رک جاتے
کچھ دیر تو رک جاتے
ہم بھی تو کچھ کہتے، کچھ آپ بھی فرماتے
ہم بھی تو کچھ کہتے، کچھ آپ بھی فرماتے

رکنے کو تو رک جاؤں
رکنے کو تو رک جاؤں
خوف ہے دنیا کا، رسوائی سے گھبراؤں
خوف ہے دنیا کا، رسوائی سے گھبراؤں

دل دل پہ فدا ہوں گے
دل دل پہ فدا ہوں گے
جب تک دنیا ہے، ہم تم نہ جدا ہوں گے
جب تک دنیا ہے، ہم تم نہ جدا ہوں گے



Credits
Writer(s): Abdullah Master
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link