Ajab Dosti Hai (From "Badal Gaya Insan")

عجب دوستی ہے، عجب دشمنی ہے

عجب دوستی ہے، عجب دشمنی ہے
او ظالم زمانے، یہ کیا دل لگی ہے؟
عجب دوستی ہے، عجب دشمنی ہے
او ظالم زمانے، یہ کیا دل لگی ہے؟
عجب دوستی ہے...

محبت کی قیمت بھلا کیا وہ جانیں
نظر جن کی چاندی، تو دل جن کا سونا

محبت کی قیمت بھلا کیا وہ جانیں
نظر جن کی چاندی، تو دل جن کا سونا
یہ شیطان ہیں آدمیت کے دشمن
ہے مشکل بہت اِن کا انسان ہونا

اندھیروں میں ڈوبی...
اندھیروں میں ڈوبی ہوئی روشنی ہے
او ظالم زمانے، یہ کیا دل لگی ہے؟
عجب دوستی ہے...

وفا کے ہیں وعدے، دغا کے ارادے
جسے دیکھو، دل میں ہے طوفاں چھپائے

وفا کے ہیں وعدے، دغا کے ارادے
جسے دیکھو، دل میں ہے طوفاں چھپائے
یہاں ایسے بھی ہیں کہ دنیا کی خاطر
جو بیٹھے ہیں چہروں پہ چہرا سجائے

فسانے سجے ہیں...
فسانے سجے ہیں، حقیقت چھپی ہے
او ظالم زمانے، یہ کیا دل لگی ہے؟

عجب دوستی ہے، عجب دشمنی ہے
او ظالم زمانے، یہ کیا دل لگی ہے؟
عجب دوستی ہے...



Credits
Writer(s): Abdullah Master
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link