Kuch Log Rooth Kar (From "Andleeb")

کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ...
چپ رہ کے بھی نظر میں ہیں پیار کے اشارے
کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ...

یہ شانِ بے نیازی، یہ بے رخی کا عالم
یہ شانِ بے نیازی، یہ بے رخی کا عالم
بے باک ہو گیا ہے اُن کا مزاج برہم

اک پل میں ہم نے دیکھے کیا کیا حسیں نظارے
کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ...

قربان جائیں، اے دل، ہم اُن کی اِس ادا کے
قربان جائیں، اے دل، ہم اُن کی اِس ادا کے
خود بھی سلگ رہے ہیں ہم کو جلا جلا کے

ہیں کتنے خوبصورت اِس آگ کے شرارے
کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ روٹھ کر بھی لگتے ہیں کتنے پیارے
کچھ لوگ...



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi, Kaleem Usmani
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link