Mil Jata Hai Yar (From "Pakiza")

مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا

مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا
آسانی سے دل کو دلدار نہیں ملتا
مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا
آسانی سے دل کو دلدار نہیں ملتا
مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا

دل کے لیے ہے پیار کی دولت اک انمول خزانہ
قسمت والوں کو ملتا ہے چاہت کا نذرانہ
دل کے لیے ہے پیار کی دولت اک انمول خزانہ
قسمت والوں کو ملتا ہے چاہت کا نذرانہ

بیگانوں کو اپنا بنانا مشکل ہے
پیار ہے آساں، پیار نبھانا مشکل ہے
دل تو ہے اک ہیرا، خریدار نہیں ملتا

مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا

ہر چمکیلی چیز، میری جاں، کب ہوتی ہے سونا
ان اجلے چہروں کی خاطر چین نہ دل کا کھونا
ہر چمکیلی چیز، میری جاں، کب ہوتی ہے سونا
ان اجلے چہروں کی خاطر چین نہ دل کا کھونا

اچھا ہو تو ایک نظارہ کافی ہے
سچا ہو تو ایک سہارا کافی ہے
راہِ طلب میں سچا طلب گار نہیں ملتا

مل جاتا ہے یار، مگر پیار نہیں ملتا



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, M. Ashraf
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link