Milty Julty Rahaen Ge

ملتے جلتے رہیے گا

آنکھ ملی ہے، اک نہ اک دن
دل بھی مل جائے گا اپنا
آتے جاتے ملتے جلتے رہیے گا

آنکھ ملی ہے، اک نہ اک دن
دل بھی مل جائے گا اپنا
آتے جاتے ملتے جلتے رہیے گا

دل تو پیار کا گھر ہوتا ہے
کس لیے یہ گھر خالی ہے؟
دل کیوں اتنا پتھر ہے جب
صورت بھولی بھالی ہے؟
صورت بھولی بھالی ہے

دل سے لگا کے رکھیے گا

دل سے لگا کے رکھیے گا
رکھ دیا ہم نے ان قدموں میں
شیشے سے نازک دل اپنا
سب سے چھپ کے ملتے جلتے رہیے گا

آئے گی جب یاد ہماری
نیند آنکھوں سے اڑ جائے گی
کروٹ پہ کروٹ بدلو گے
جب چاہت تڑپائے گی
جب چاہت تڑپائے گی

دل سے باتیں کیجیے گا

دل سے باتیں کیجیے گا
کٹ جائے گی رات یہ کالی
دیکھو گے چاہت کا سپنا
سوتے سوتے ملتے جلتے رہیے گا

آنکھ ملی ہے، اک نہ اک دن
دل بھی مل جائے گا اپنا
آتے جاتے ملتے جلتے رہیے گا



Credits
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link