Na Beta Hoon Na Bhai Hoon (from "Bohot Khoob")

نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں

نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں
مجھے رشتوں کی پہچان نہیں
بس ناچنا میرا مقدر ہے
بس ناچنا میرا مقدر ہے
میں گھنگھرو ہوں، انسان نہیں
نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں

مجھ سے یہ گھنگھرو بہتر ہیں
مجھ سے یہ گھنگھرو بہتر ہیں
جو پیروں میں تو رہتے ہیں
ہر محفل میں چھن چھن کر کے
یہ اپنی کہانی کہتے ہیں

چپ رہ کے، یوں آنسو پی کے
زندہ رہنا آسان نہیں

نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں

شیشے کا ایک کھلونا ہوں

شیشے کا ایک کھلونا ہوں
کانٹوں کا ایک بچھونا ہوں
دنیا کو ہنساتا ہوں لیکن
خود جیون بھر کا رونا ہوں

کسی آنکھ کا نور نہیں ہوں میں
کسی دل کا میں ارمان نہیں

نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں
مجھے رشتوں کی پہچان نہیں
بس ناچنا میرا مقدر ہے
میں گھنگھرو ہوں، انسان نہیں

نہ بیٹا ہوں، نہ بھائی ہوں



Credits
Writer(s): Nazir Ali, Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link