Aap Bolen Na Bolen (From "Naya Andaz")

دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی
دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی
دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی

شوق سے آپ ہم پر جفائیں کریں
شوق سے آپ ہم پر جفائیں کریں
ظلم سہہ کر بھی ہم یہ دعائیں کریں
ظلم سہہ کر بھی ہم یہ دعائیں کریں

مسکرائے سدا زندگی آپ کی
مسکرائے سدا زندگی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی

دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی

آپ ڈالا کریں لاکھ ماتھے پہ بل
آپ ڈالا کریں لاکھ ماتھے پہ بل
فیصلہ آج اپنا بھی ہے یہ اٹل
فیصلہ آج اپنا بھی ہے یہ اٹل

ہم چرا لیں گے ایک دن ہنسی آپ کی
ہم چرا لیں گے ایک دن ہنسی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی

دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی

سر جھکا ہوگا ایک دن، حضور، آپ کا
سر جھکا ہوگا ایک دن، حضور، آپ کا
چھین لیں گے ہم آخر غرور آپ کا
چھین لیں گے ہم آخر غرور آپ کا

تب مزہ دے گی شرمندگی آپ کی
تب مزہ دے گی شرمندگی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی

دے رہی ہے مزہ بے رخی آپ کی
آپ بولیں، نہ بولیں خوشی آپ کی



Credits
Writer(s): Qateel Shifai, A. Hameed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link