Kabhi Kitaboon Mein Phool

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا
کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا

ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ
نظر سے حرفِ سلام لکھنا

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا
کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا

وہ چاند چہرے، وہ بہکی باتیں
سلگتے دن تھے، مہکتی راتیں
وہ چاند چہرے، وہ بہکی باتیں
سلگتے دن تھے، مہکتی راتیں

وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پر
وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پر
محبتوں کے پیام لکھنا

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا

گلاب چہروں سے دل لگانا
وہ چپکے چپکے نظر ملانا
گلاب چہروں سے دل لگانا
وہ چپکے چپکے نظر ملانا

وہ آرزووُں کے خواب بُننا
وہ آرزووُں کے خواب بُننا
وہ قصہِؑ ناتمام لکھنا

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا

میرے نگر کی حسیں فضاوُ
کہیں جو اُن کا نشان پاوُ
میرے نگر حسیں فضاوُ
کہیں جو اُن کا نشان پاوُ

تو پوچھنا یہ کہاں بسے وہ
تو پوچھنا یہ کہاں بسے وہ
کہاں ہے اُن کا قیام لکھنا

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا

ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ
ہمیں بھی ہے یاد آج تک وہ
نظر سے حرفِ سلام لکھنا

کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا
کبھی کتابوں میں پھول رکھنا
کبھی درختوں پہ نام لکھنا



Credits
Writer(s): Hassan Rizvi, Raees Khan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link