Rote Hain chham chham nain

روتے ہیں چھم چھم نین
اجڑ گیا چین
میں نے دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار

مٹ گئی جو تصویر بنائی
مٹ گئی جو تصویر بنائی
لب پہ مِرے فریاد نہ آئی
پریت نہ تُو نے نبھائی
جا جا رے، ہرجائی

دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار

بن گیا بھنورا تُو، پروانے
بن گیا بھنورا تُو، پروانے
لٹ گئے میرے خواب سہانے
پائیں خوشی کے بہانے
آہوں کے نذرانے

دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار

روتے ہیں چھم چھم نین
اجڑ گیا چین
میں نے دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار

میں جو، سجن، کوئی بادل ہوتی
میں جو، سجن، کوئی بادل ہوتی
دور کہیں میں جا کر روتی
نینوں میں یوں نہ پروتی
یہ بھیگے بھیگے موتی

دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار
ہائے، میں نے دیکھ لیا تیرا پیار



Credits
Writer(s): Zubaida Khanum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link