Mere Ashkon Ka nazrana dil

مِرے اشکوں کا نذرانہ دلِ ناشاد لایا ہے
تِری دنیا نے لوٹا ہے، یہی فریاد لایا ہے
مِرے اشکوں کا نذرانہ دلِ ناشاد لایا ہے

بہت سوچا، بہت چاہا کہ دل کو صبر آ جائے
لٹائے درد کے ہاتھوں بہت اشکوں کے سرمائے

لٹائے درد کے ہاتھوں بہت اشکوں کے سرمائے

مگر ٹوٹا ہوا دل پھر اُسی کی یاد لایا ہے
تِری دنیا نے لوٹا ہے، یہی فریاد لایا ہے

لپٹ کر رہ گئی حسرت تمناؤں کی منزل سے
کوئی کشتی نہ ڈوبے اِس طرح ٹکرا کے ساحل سے

کوئی کشتی نہ ڈوبے اِس طرح ٹکرا کے ساحل سے

دلِ مجبور تجھ سے شکوۂ بیداد لایا ہے



Credits
Writer(s): Safdar Hussain
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link