Kuch Dost Mil Gaye

کچھ دوست مل گئے ہیں یہاں اتفاق سے
ملتے ہیں ورنہ دوست کہاں اتفاق سے

اے دوست، خوش ہو مجھ سے تیری رسم و راہ ہے
ملتا ہے اہل دل کا نشاں اتفاق سے

تم آئے، لب پہ حرف تمنا بھی آ گیا
کھلتی ہے اہل دل کی زباں اتفاق سے

توفیق درد عشق مقدر کی بات ہے
ملتی ہے زندگی سے اماں اتفاق سے



Credits
Writer(s): Zia Mohyeddin
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link