Ye Bare Zarf Ke Marhale Hain

یہ بڑے ظرف کے مرحلے ہیں
معترض کیوں مِرا نکتہ چیں ہے
یہ بڑے ظرف کے مرحلے ہیں
معترض کیوں مِرا نکتہ چیں ہے

عشقِ شاہِ مدینہ کا دعویٰ
ہر بشر کو مناسب نہیں ہے
عشقِ شاہِ مدینہ کا دعویٰ
ہر بشر کو مناسب نہیں ہے

رنگ اور نسل کے توڑ کر بت
یہ بتایا ہمیں مصطفیٰؐ نے
رنگ اور نسل کے توڑ کر بت
یہ بتایا ہمیں مصطفیٰؐ نے

جس کا کردار ہے خوبصورت
وہ خدا کی نظر میں حسیں ہے
جس کا کردار ہے خوبصورت
وہ خدا کی نظر میں حسیں ہے

اُس کے ذروں میں سورج چھپے ہیں
عرش سے جس کے رشتے ملے ہیں
اُس کے ذروں میں سورج چھپے ہیں
عرش سے جس کے رشتے ملے ہیں

آسماں جس کی وسعت میں گم ہے
وہ درِ مصطفیٰؐ کی زمیں ہے
آسماں جس کی وسعت میں گم ہے
وہ درِ مصطفیٰؐ کی زمیں ہے

سرورِ انبیا کی محبت
حاصلِ دین و دنیا ہے، یارو
سرورِ انبیا کی محبت
حاصلِ دین و دنیا ہے، یارو

یہ تعلق ہے ایسا تعلق
جو کبھی ٹوٹتا ہی نہیں ہے
یہ تعلق ہے ایسا تعلق
جو کبھی ٹوٹتا ہی نہیں ہے

مجھ گنہ گار کی ایسی قسمت
رہنما بن گئی رب کی رحمت
مجھ گنہ گار کی ایسی قسمت
رہنما بن گئی رب کی رحمت

میں مسافر ہوں کوئے نبیؐ کا
ہم سفر میرا روح الامیں ہے
میں مسافر ہوں کوئے نبیؐ کا
ہم سفر میرا روح الامیں ہے

خود سے، اعجازؔ، میں آشنا ہوں
خادمِ سید الانبیا ہوں
خود سے، اعجازؔ، میں آشنا ہوں
خادمِ سید الانبیا ہوں

بعدِ حمدِ خدا میرے لب پر
مدحتِ خاتم المرسلیں ہے
بعدِ حمدِ خدا میرے لب پر
مدحتِ خاتم المرسلیں ہے

یہ بڑے ظرف کے مرحلے ہیں
معترض کیوں مِرا نکتہ چیں ہے
عشقِ شاہِ مدینہ کا دعویٰ
ہر بشر کو مناسب نہیں ہے



Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link