Kabhi Hum Bhi Toh Ek Din

کبھی ہم بھی تو ایک دن جا کے بیت اللہ دیکھیں گے

مدینے جائیں گے، بیتِ رسول اللہ دیکھیں گے

کنول کھل جائیں گے، دل کی مسرت پاؤں چومے گی

حرم میں روح پرور حسنِ بیت اللہ دیکھیں گے

صفا پر چڑھ کے دیکھیں گے صفائی اپنے ایماں کی

اتر کر کوئے مروہ شوق سے، واللہ، دیکھیں گے

بڑا پر کیف نوری ہوگا وہ حج کا بھی نظارہ
بڑا پر کیف نوری ہوگا وہ حج کا بھی نظارہ

گدائے بے نوا کو ہم وہاں پر شاہ دیکھیں گے

پئیں گے شوق سے جی بھر کے ہم زمزم کے پانی کو

جب اپنی آنکھوں سے ہم پینے والا چاہ دیکھیں گے
جب اپنی آنکھوں سے ہم پینے والا چاہ دیکھیں گے
کبھی ہم بھی تو ایک دن جا کے بیت اللہ دیکھیں گے
مدینے جائیں گے بیتِ رسول اللہ دیکھیں گے

Credits
Writer(s): Qari Waheed Zafar Qasmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link