Gar Tum Haseen Na Hote

گر تم حسیں نہ ہوتے...
گر تم حسیں نہ ہوتے، ہم مہرباں نہ ہوتے
گر تم حسیں نہ ہوتے، ہم مہرباں نہ ہوتے
سرکار چپ نہ ہوتے...
سرکار چپ نہ ہوتے، جو قدرداں نہ ہوتے
گر تم حسیں نہ ہوتے...

آپس میں مل نہ جائیں...
آپس میں مل نہ جائیں تکرار کرتے-کرتے
اقرار کر نہ بیٹھو انکار کرتے-کرتے
یہ آس گر نہ ہوتی...
یہ آس گر نہ ہوتی، ہم بے زباں نہ ہوتے
گر تم حسیں نہ ہوتے...

ہے جرم پیار کرنا...
ہے جرم پیار کرنا تو شوق سے سزا دو
ورنہ نظر چرا کے تھوڑا سا مسکرا دو
یہ پیار گر نہ ہوتا، دونوں جہاں نہ ہوتے
گر تم حسیں نہ ہوتے...

طوفان سامنے ہے اور ساتھ ہے کنارا، اور ساتھ ہے کنارا
اب اور بڑھ گیا ہے کچھ حوصلہ ہمارا
تم راز کیوں چھپاتے...
تم راز کیوں چھپاتے، جو رازداں نہ ہوتے

گر تم حسیں نہ ہوتے، ہم مہرباں نہ ہوتے
سرکار چپ نہ ہوتے، جو قدرداں نہ ہوتے
گر تم حسیں نہ ہوتے...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link