Ae Jane Wafa Dil Main Teri Yaad

اے، جان وفا، دل میں تیری یاد رہے گی
اے، جان وفا، دل میں تیری یاد رہے گی
دنیائے محبت میری آباد رہے گی
اے، جان وفا...
ہر دم تیری تصویر نگاہوں میں ہے روشن
ہاتھوں سے نہ چھوٹے گا تیرے پیار کا دامن
آنکھوں میں تیرے ہجر کی روداد رہے گی
اے، جان وفا...
تنہا سہی، ویراں سہی، میں سب کی نظر میں
آباد ہے تو اب بھی اس اجڑے ہوئے گھر میں
اس گھر میں ہمیشہ تو ہی آباد رہے گی
اے، جان وفا...
ہر لمحہ میرے دل میں دھڑکتا ہے تیرا دل
تو ہی میری تقدیر ہے، تو ہی میرا حاصل
تیرے لیے دنیا میری برباد رہے گی
اے، جان وفا، دل میں تیری یاد رہے گی
دنیائے محبت میری آباد رہے گی
اے، جان وفا...



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link