Kaise Kaise Log Hamare Dil Ko

کیسے-کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں
کیسے-کیسے لوگ ہمارے جی کو جلانے آ جاتے ہیں
اپنے-اپنے غم کے فسانے ہمیں سنانے آ جاتے ہیں
کیسے-کیسے لوگ...

میرے لیے یہ غیر ہیں اور میں ان کے لیے بیگانہ ہوں
پھر بھی یہ اک رسم جہاں ہے جسے نبھانے آ جاتے ہیں
اپنے-اپنے غم کے فسانے ہمیں سنانے آ جاتے ہیں
کیسے-کیسے لوگ...

ان سے الگ میں رہ نہیں سکتا اس بے درد زمانے میں
میری یہ مجبوری مجھ کو یاد دلانے آ جاتے ہیں
کیسے-کیسے لوگ...

سب کی سن کر چپ رہتے ہیں، دل کی بات نہیں کہتے
آتے-آتے جینے کے بھی لاکھ بہانے آ جاتے ہیں
اپنے-اپنے غم کے فسانے ہمیں سنانے آ جاتے ہیں

کیسے-کیسے لوگ...



Credits
Writer(s): Munir Niazi, Hassan Latif Lilak
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link