Pyar Insan Ko Insan Bana Data Hai

دل سے دنیا کے ہر اک غم کو مٹا دیتا ہے

پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے
پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے

دل سے دنیا کے ہر اک غم کو مٹا دیتا ہے

پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے

پیار جب تک نہ ملا تھا مجھ کو
ساری دنیا سے گلہ تھا مجھ کو

پیار جب تک نہ ملا تھا مجھ کو
ساری دنیا سے گلہ تھا مجھ کو

پھر میرے دل کو تیرا پیار ملا
دھوپ میں سایۂ دیوار ملا

ڈھنگ جینے کا ہر اک دل کو سکھا دیتا ہے

پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے
پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے

کیا کہوں پیار کی لذت کیا ہے
پوچھیے مجھ سے محبت کیا ہے

کیا کہوں پیار کی لذت کیا ہے
پوچھیے مجھ سے محبت کیا ہے

یہ وہ خوشبو ہے جو سانسوں میں رچے
گیت بن کر کبھی ہونٹوں پہ سجے

پھول خوشیوں کے نگاہوں میں کھلا دیتا ہے

پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے
پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے

دل سے دنیا کے ہر اک غم کو مٹا دیتا ہے

پیار انسان کو انسان بنا دیتا ہے



Credits
Writer(s): Masroor Anwar, Nisar Bazmi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link