Muskrae Hawa Gungnae Fiza

مسکرائے ہوا، گنگنائے فضا
گیت گانے کے دن آ گئے
کبھی کاجل سجے، کبھی پائل بجے
تیرے آنے کے دن آ گئے

مجھ کو تُو ہی بتا، یہ تصور تِرا
کیسا جادو جگانے لگا
ہلکا ہلکا نشہ پھر تِرے پیار کا
میرے خوابوں پہ چھانے لگا

آ، مجھے تھام لے، پھر تِرے سامنے
لڑکھڑانے کے دن آ گئے
کبھی کاجل سجے، کبھی پائل بجے
تیرے آنے کے دن آ گئے

بادلوں سے پرے ڈھونڈتی ہیں تجھے
رقص کرتی نگاہیں مِری
گیت برسائیں گی جب لپٹ جائیں گی
تیری بانہوں سے بانہیں مِری

تجھ سے مل کر، صنم، اپنے رنج و الم
بھول جانے کے دن آ گئے
کبھی کاجل سجے، کبھی پائل بجے
تیرے آنے کے دن آ گئے

مٹ چلیں دوریاں، دل کی مجبوریاں
ہر گھڑی اب تِری آس ہے
دے رہی ہیں مزہ دھڑکنوں کی صدا
جس طرح تُو مِرے پاس ہے

تیری تصویر کو، اپنی تقدیر کو
جگمگانے کے دن آ گئے
کبھی کاجل سجے، کبھی پائل بجے
تیرے آنے کے دن آ گئے
مسکرائے ہوا، گنگنائے فضا
گیت گانے کے دن آ گئے



Credits
Writer(s): Zubaida Khanum
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link