Nazak Hai Mera Dil

نازک ہے میرا دل...
نازک ہے میرا دل، نہ اِس کو دکھانا
نازک ہے میرا دل، نہ اِس کو دکھانا
سن کے کرے گا کوئی کیا میرا افسانہ
نازک ہے میرا دل...

غم ہیں ملے البیلے
آنکھوں میں اشکوں کے میلے
آنسو، آہیں، بے چینی
کوئی کہاں تک جھیلے

مشکل ہے مشکل روتوں کو ہنسانا
سن کے کرے گا کوئی کیا میرا افسانہ
نازک ہے میرا دل...

کشتی امیدوں کی
کھیلے طوفانوں سے
اور کہیں بس جائیں
کہہ دو ارمانوں سے

موجیں بنی ہیں طوفاں، نہ اِن میں سمانا
سن کے کرے گا کوئی کیا میرا افسانہ
نازک ہے میرا دل...

دو چار ہی تنکے
میرے نشیمن کے
رکھے ہیں چن چن کے
ارمانوں سے گن گن کے

گرنے لگی ہیں بجلیاں، جلے نہ آشیانہ
سن کے کرے گا کوئی کیا میرا افسانہ
نازک ہے میرا دل، نہ اِس کو دکھانا
سن کے کرے گا کوئی کیا میرا افسانہ
نازک ہے میرا دل...



Credits
Writer(s): Manzoor Hussain, Adib
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link