Ab Yahan Koi Nahin

اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
دلِ تنہا غمِ تنہائی میں ڈھل جائے گا
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
اب یہاں کوئی نہیں...

یہ حسیں چاند ہے یا دیدۂ حیراں کوئی
یہ میرا دل ہے کہ ہے محفلِ ویراں کوئی
زندگی ہے کہ یہ ہے زلفِ پریشاں کوئی

کون اِس الجھی ہوئی زلف کو سلجھائے گا
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
اب یہاں کوئی نہیں...

داستاں ختم میرے درد کی ہو جائے گی
داستاں ختم میرے درد کی ہو جائے گی
ساتھ ہی تیرے تیری یاد بھی کھو جائے گی
منتظر آنکھ بھی تھک ہار کے سو جائے گی

رات کا آخری آنسو بھی چھلک جائے گا
اب یہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں آئے گا
اب یہاں کوئی نہیں...



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link