Jalte Hai Arman Mere

کٹتی نہیں ہے غم کی رات
آ کے ٹھہر گئی ہے کیا؟
نیند تو خیر سو گئی
موت بھی مر گئی ہے کیا؟

جلتے ہیں ارمان، مِرا دل روتا ہے
قسمت کا دستور نرالا ہوتا ہے
جلتے ہیں ارمان، مِرا دل روتا ہے
قسمت کا دستور نرالا ہوتا ہے

کون مِرے ٹوٹے دل کی فریاد سنے، کون سنے؟
کون مِرے ٹوٹے دل کی فریاد سنے؟

آج مِری تقدیر کا مالک سوتا ہے
قسمت کا دستور نرالا ہوتا ہے
جلتے ہیں ارمان، مِرا دل روتا ہے
قسمت کا دستور نرالا ہوتا ہے

آئی ایسی موج کہ ساحل چھوٹ گیا، چھوٹ گیا
آئی ایسی موج کہ ساحل چھوٹ گیا

ورنہ اپنی کشتی کون ڈبوتا ہے
قسمت کا دستور نرالا ہوتا ہے



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link