Laut Aao Mere Pardesi

تم تو کہتے تھے، "بہار آئی تو لَوٹ آؤں گا"
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

تیری یادوں نے میرے خوابوں کو مہکایا ہے
میرا ہر خواب تیرا مہکا ہوا سایہ ہے

ہر تمنا میری سمٹی ہوئی انگڑائی ہے
لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

کبھی تنہائی میں جب تیرا خیال آتا ہے
آپ ہی آپ یہ دل میرا دھڑک جاتا ہے

آپ ہی آپ کبھی آنکھ بھی شرمائی ہے
لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

ہجر کے درد بھرے لمحے گزاروں کیسے؟
روٹھنے والے، بتا، تجھ کو پکاروں کیسے؟

تُو نے کیوں مجھ سے نہ ملنے کی قسم کھائی ہے؟
لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

جس جگہ دل میرا دھڑکا تھا تیری قربت میں
میں وہاں اشک بہاتی ہوں تیری فرقت میں

میری رسوائی تیرے پیار کی رسوائی ہے
لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ

آرزو اجڑی ہوئی مانگ کسی دلہن کی
جستجو سوکھی ہوئی بدلی کوئی ساون کی

زندگی درد میں ڈوبی ہوئی شہنائی ہے
لَوٹ آؤ، میرے پردیسی، بہار آئی ہے
لَوٹ آؤ، لَوٹ آؤ



Credits
Writer(s): Noor Jehan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link