Tu Ne Dekha Hai Kabhi

تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟
تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟

تُو ہے سورج، تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ
تُو ہے سورج، تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ

تُو کسی روز مرے دل میں اتر شام کے بعد
تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟

میں نے ایسے ہی گزر تیری جدائی میں کیے
میں نے ایسے ہی گزر تیری جدائی میں کیے

جیسے طوفاں میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد
تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟

لَوٹ آئے نہ کسی روز وہ آوارہ مزاج
لَوٹ آئے نہ کسی روز وہ آوارہ مزاج

کھول رکھی ہیں اِسی آس پہ در شام کے بعد
تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟
کتنے چپ چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد

تُو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد؟

Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link