Manzilen Agar Kho Bhi Jayen

منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے
میرے تلووں میں سفر کا ذائقہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے

تیری چاہت میں ہمارا ہار جانا جیت کر
تیری چاہت میں ہمارا ہار جانا جیت کر

ہم جہاں میں ہوں نہ ہوں یہ سانحہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے

یاد کے تپتے نگر میں تیرا آنچل ساتھ ہو
یاد کے تپتے نگر میں تیرا آنچل ساتھ ہو

دل کی گلیوں میں ہوا کا سلسلہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے

شہرِ دل کے اجنبی کو نیند آئے دھوپ میں
شہرِ دل کے اجنبی کو نیند آئے دھوپ میں

شب کے دل میں رت جگوں کا وسوسہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے
میرے تلووں میں سفر کا ذائقہ زندہ رہے
منزلیں گر کھو بھی جائیں راستہ زندہ رہے



Credits
Writer(s): Mehdi Hassan
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link