Papiha Bola (from "Accident")

پپیہا بولا، "پی" تو میں نے پی لی
پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی
میں بھی تھی پیاسی پیاسی، رت تھی نشیلی
پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی
پپیہا بولا، "پی" تو میں نے پی لی

آج تو ایسے ساون برسا، مار گئی تنہائی
برکھا کی رم جھم میں گونجی یادوں کی شہنائی

سمجھا پپیہا میرے دکھ کی پہیلی

پپیہا بولا، "پی" تو میں نے پی لی
پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی

پیار کی نیند میں سوئی ہوئی تھی ساجن کی بانہوں میں
دور تلک بکھری تھیں کلیاں سپنوں کی راہوں میں

ٹوٹا جو سپنا میرا، میں تھی اکیلی

پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی
پپیہا بولا، "پی" تو میں نے پی لی

جن سے قسمت روٹھ چکی ہو کون انھیں اپنائے
مرجھائے پھولوں سے اپنی سیج کو کون سجائے

اب تو یہی ہے جیون، یہی ہے سہیلی

پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی
میں بھی تھی پیاسی پیاسی، رت تھی نشیلی
پپیہا بولا، "پی، پی" تو میں نے پی لی
پپیہا بولا، "پی" تو میں نے پی لی



Credits
Writer(s): Kamal Ahmed
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link