Kisi Chaman Mein Raho

کسی چمن میں رہو، تم بہار بن کے رہو
کسی چمن میں رہو، تم بہار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
کسی چمن میں رہو، تم...

ہم اپنے پیار کو دل سے لگا کے جی لیں گے
یہ زہر تم نے دیا ہے تو ہنس کے پی لیں گے

زمانہ دے نہ تمھیں بے وفائی کا الزام

زمانے بھر میں وفا کا وقار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
کسی چمن میں رہو، تم...

کسی کے ساتھ رہو تم، تمھارے ساتھ ہیں ہم
تمھارا غم ہے سلامت تو پھر ہمیں کیا غم

تمھاری راہ چمکتی رہے ستاروں سے

دیارِ حسن میں حسنِ دیار بن کے رہو
خدا کرے، کسی دل کا قرار بن کے رہو
کسی چمن میں رہو تم...



Credits
Writer(s): Ahmed Rushdi
Lyrics powered by www.musixmatch.com

Link